الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

مکان مدرسہ میں ملازم کا بلا کرایہ رہنا

سوال

ایک شخص مدرسہ میں ملازمت کرتا ہے اور مدرسہ کے مکان میں بلا کرایہ ادا کئے رہتا ہے اور اپنی ضرورت کے سب ہی کام اس میں کرتا ہے۔ تو اس کے لئے مکان جائز ہونے کی کیا شکل ہے؟

جواب

بے خطر صورت تو یہ ہے کہ مدرسہ کو کرایہ ادا کرے لیکن اگر مدرسہ اپنے ملازم کو مکان بھی دیتا ہے اور کرایہ نہیں لیتا اور یہ مکان کا بلا کرایہ دینا بمنزل جزو تنخواہ ہے کہ اگر مکان نہ دے تو ملازم زیادہ تنخواہ کا مطالبہ کرتا ہے اور مدرسہ کا مفاد اسی میں ہے کہ کم تنخواہ کا ملازم رکھا جائے اور مکان بھی اس کو بلا کرایہ دیا جائے۔ تو اس میں بھی گنجائش ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو