تعلیم کے لئے موقوفہ عمارت میں مہتمم کا قیام یا اس سے کرایہ وصول کرنا
سوال
مدرسہ کے لئے وقف شدہ عمارت کو صحیح اس وقت سمجھا جائے گا جبکہ اس میں تعلیم ہو یا منتظمین مدرسہ اگر کسی کو کرایہ پر دیدیں اوراس کا کرایہ مدرسہ کو ملے یا مہتمم مدرسہ قیام کریں اور اس سلسلہ میں ان کی تنخواہ سے بچت ہو۔ ان دونوں صورتوں میں بھی عمارت کو مدرسہ کے لئے وقف صحیح سمجھا جائے گا۔
جواب
جبکہ واقف کی غرض اصلی تعلیم ہے تو اصالۃً اس عمارت کو تعلیم ہی کے کام میں استعمال کرنا چاہئے۔ تعلیم کے کام کو بند کر کے رہائش میں استعمال کرنا منشا واقف کے خلاف اور وقف کے ساتھ خیانت ہے۔ البتہ اگر تعلیم کے ساتھ ساتھ رہائش کے کام میں بھی تبعاً وضرورة ارباب حل و عقد کے مشورہ سے استعمال کیا جائے تو گنجائش ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔