الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

زکوۃ کی رقم سے خرید کردہ غلہ نرخ کم ہونے کے بعد فروخت کیا گیا

سوال

ایک دینی مدرسہ کے صدر نے مدرسہ کے مطبخ کے خرچ کے لئے فصل کے موقع پر گندم اس خیال سے خرید لیا کہ سال گذشتہ غلہ کا نرخ بہت گراں ہو گیا تھا۔ اس سال نرخ گر گیا کہ ۳۱ ر پیسہ فی کلو کا فرق ہو گیا۔ دریافت طلب امر یہ ہے کہ صدر مدرس نے ایک روپیہ ۳۱ ر پیسہ کے حساب سے گندم دس کو ٹل خرید لیا۔ اب یہاں کا بھاؤ ایک روپیہ ہر پیسہ ہے۔ اب طلباء کے نہ ہونے سے مطبخ بھی بند ہو گیا۔ اب اس کے فروخت کرنے میں مدرسہ کا خسارہ ہے۔

جواب

زکوۃ کی رقم سے طلباء کے لئے غلہ خریدا اس وقت طلباء کے واسطے مطبخ موجود تھا پھر طلباء موجود نہ رہے مطبخ بند کر دیا گیا۔ غلہ طلباء ہی کے لئے لیا گیا تھا اور زکوٰۃ طلباء کے کھانے کے واسطے ہی دی گئی تھی۔ لہذا مطبخ بند ہو جانے پر وہ غلہ معطین کو واپس کر دینا چاہئے تھا یا ان کی اجازت سے دیگر مستحقین کو دینا چاہئے تھا۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو