مدرسہ کی رقم قرض لینا
سوال
اراکین مدرسه حسینیه تجوید القرآن منصور پور مدرسہ کی تحویل میں سے کچھ رقم قرض حسنہ شرعیہ کسی مدرسہ کو دینا چاہتے ہیں ایسی رقم قرض حسنہ کے طور پر دینا درست ہے یا نہیں؟ بحکم جناب مہتمم صاحب مدرسہ ہذا ایہ امر استفسار طلب ہے۔
جواب
اراکین مدرسہ امین ہیں۔ مدرسہ کی تحویل امانت ہے۔ امین کو امانت سے قرض دینا جائز نہیں ہے۔ ہاں اگر چندہ کی رقم ہو اور چندہ دینے والوں کی طرف سے اجازت ہو تو گنجائش ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔