الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

مدرسہ کا روپیہ قرض دینا

سوال

ایک مکتب ہے جس کی زیادہ تر آمدنی چرم قربانی، صدقہ فطر غلہ کا چالیسواں حصہ ہے۔ مہتمم مدرسہ نے ایک مدرس کو بطور قرض کے کچھ روپیہ دیا تھا اتفاق سے ان کی موت ہوگئی اب اس قرض کی واپسی کی کوئی شکل نہیں ہے اور نہ مہتمم صاحب ہی موجود ہیں۔ کہ وہ خود قرض کو اپنی طرف سے ادا کر دیں۔ اس بار قرض کو ختم کرنے کے لئے کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ فطرہ کی آمدنی میں سے کسی غریب کے حوالہ کر دیا جائے اور اس غریب سے ماسٹر صاحب کے قرض کی ادائیگی میں روپیہ مدرسہ میں جمع کرایا جائے۔

جواب

اس طرح قرض ادا کر دینا مناسب ہے جب کہ اور کوئی صورت نہ ہو۔ مدرسہ کا روپیہ قرض دینے کی اجازت نہیں۔ مہتم امین ہے اور امانت میں ایسا تصرف کرنے کا حق نہیں۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو