عید گاہ کو دو منزلہ بنا نا قدیم عیدگاہ کا مصرف
سوال
مظفر نگر کی عید گاہ آبادی میں آگئی اور نمازیوں کے لئے ناکافی ہوتی ہے آبادی سے باہر دوسری عید گاہ بنانا اولی ہے یا اسی کو دوسری منزل کر دیا جائے شق اول پر قدیم عید گاہ کو کیا کیا جائے؟
جواب
دومنزلہ بنا سکتے ہوں تو دو منزلہ بنالیں۔ اگر آبادی سے باہر دوسری عید گاہ بنائیں تو موجودہ عید گاہ کو مسجد قرار دے لیں یہ بھی کر سکتے ہیں کہ موجودہ عید گاہ کو عید گاہ ہی رکھیں اور اس میں معذورین نماز عید ادا کیا کریں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔