الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

ناموری کے لئے عید گاہ بنانا

سوال

متولی صاحب کہتے ہیں عید گاہ میں اپنے ہی پیسہ سے بنواؤں گا مگر میرا نام عید گاہ پر درج کرادینا، گذارش یہ ہے کہ عیدگاہ پر تعمیر کرانے والے کا نام درج کرانا کیسا ہے؟

جواب

عید گاہ اللہ پاک کو راضی کرنے کیلئے بنانا بہت ثواب کا کام ہے، اسپر بنانیوالے کا اپنا نام درج کرنا یا اسکی پابندی لگانا شہرت اور ناموری کیلئے اسکے ثواب کو برباد کر دے گا، متولی پاشا صاحب کو چاہئے کہ ایسا نہ کریں اور ایسے ارادہ سے توبہ واستغفار کر کے اللہ تعالیٰ سے اخلاص کی دعا کریں، جس کام میں اخلاص نہ ہو وہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں مقبول نہیں۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو