الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

عید گاہ کے درخت کٹوا کر مسجد میں صرف کرنا

سوال

مسلمانوں کی آبادی میں ایک مسجد ہے اور ایک عید گاہ بھی ہے، عید گاہ کا ایک باغ ہے اور مسجد کا بھی ایک باغ ہے، اب تمام بستی والے اس بات پر راضی ہیں کہ عید گاہ کے باغ کے کچھ درخت کٹوا کر مسجد کی تعمیر و مرمت میں صرف کرادیں تو شرعاً یہ جائز ہے یا نہیں؟

جواب

جو باغ عیدگاہ کیلئے وقف ہے، اسکے درخت نہ کٹوائے جائیں، البتہ جو درخت خشک ہو گئے اور ان سے کوئی نفع نہیں، ان کو کٹوا کر عید گاہ کیلئے عمارت میں صرف کر دیا جائے، اگر عید گاہ میں ضرورت نہ ہو نہ آئندہ ضرورت کی اُمید ہو تو پھر وہاں کی مسجد کی تعمیر میں صرف کی اجازت ہے۔ اور جس قدر ضرورت ہو وہ چندہ سے پوری کر لی جائے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو