الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

عید گاہ کے لئے وقف زمین کو مسجد کے نام کرنا

سوال

ایک کھیت قدیم زمانہ سے تھا جو عید گاہ کے نام سے چلا آرہا تھا، مگر کچھ لوگوں نے مشورہ کر کے اسکو جامع مسجد کے نام لکھوا لیا اور پٹواری سے جامع مسجد کے نام سے اندراج کرالیا، اور دوسری مسجد کو آمدنی نہیں ہے، اور اس کھیت کی آمدنی صرف کرنے لگے اور آج تک ان لوگوں نے گاؤں والوں سے کوئی مشورہ نہیں کیا، اس جگہ ایک دینی مدرسہ چل رہا تھا، اس میں کچھ لوگوں نے چندہ دینے سے انکار کر دیا، جب سے جامع مسجد بنی ہے، تب سے کورانہ کے مدرسہ کا طالب علم امام مقرر ہے اور ہم یہ چاہتے ہیں کہ وہی امام مقرر رہے مگر دوسرا فریق چاہتا ہے کہ…

جواب

سوال سے ظاہر ہوتا ہیکہ وہ کھیت عید گاہ کیلئے وقف ہے، اگر یہ صحیح ہے تو اسکی آمدنی کسی مسجد کیلئے صرف نہ کی جائے بلکہ عید گاہ میں صرف کی جائے اور کوشش کر کے پٹواری کے ذریعہ کاغذات کی تصحیح کرالی جائے، اگر عید گاہ میں خرچ کی ضرورت نہ ہو اور روپیہ محفوظ رکھنا بھی مشکل ہو تو گاؤں والوں کے مشورہ سے جس مسجد میں ضرورت ہو زائد آمدنی وہاں صرف کی جائے، اگر دونوں مسجدوں میں ضرورت ہو تو…

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو