عید گاہ کی زمین میں مدرسہ بنانا
سوال
موضع سلطان پور میں عید گاہ کی زمین دو تین بیگہ پڑی ہے جس میں لوگ گوبر وغیرہ ڈالتے ہیں، اس زمین میں دینی مدرسہ بنا سکتے ہیں یا نہیں؟
جواب
اگر وہ زمین عید گاہ کی ہے اور عید گاہ میں داخل کرنے کی ضرورت نہیں ہے تو وہاں دینی مدرسہ بنا دیں مگر زمین کا کرایہ عیدگاہ کے لئے تجویز کر دیں۔ زمین عیدگاہ کی رہے گی جس کا کرایہ مدرسہ دیتا رہے گا۔ اور عمارت مدرسہ کی رہے گی۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔