بحالت جنابت مسجد میں داخل ہونا
سوال
حضور اقدس ﷺ کے واسطے حالت جنابت میں مسجد میں داخل ہونا جائز تھا یا نہیں؟ اگر جائز تھا تو کیا آپ ﷺ کی خصوصیت تھی یا سب کے واسطے برابر حکم ہے۔
جواب
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے مکان کا دروازہ مسجد میں تھا،لہذا بحالت جنابت آنحضرت ﷺ کو مرور کی اجازت تھی ہر ایک کو ہر مسجد میں بحالت جنابت داخل ہونا اس وقت بھی جائز نہ تھا، اور اب بھی کسی کے لئے جائز نہیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔