الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

مشرک کو مسجد میں آنے سے روکنا

سوال

ایک مشرک ہماری مسجد میں آیا کرتا ہے، اور کبھی کبھی نماز میں بھی شریک ہوتا ہے، اور کہتا ہے کہ ایک دن خواب میں دیکھا کوئی اذان دے رہا ہے، کیا ایسے شخص کو مسجد میں آنے اور نماز میں شریک ہونے کی اجازت ہے؟

جواب

بہتر یہ ہے کہ کسی عالم بزرگ کا پتہ اس کو بتلا دیا جائے یا وہاں پہنچادیا جائے، تا کہ بات پوری طرح سمجھ لے، اس کو اسلام کی اصل خوبی نظر آ جائے اور جب تک اس کا موقع نہ آئے مسجد میں آنے سے اس کو نہ روکیں اللہ پاک سے دعا کرتے رہیں کہ ہماری غلطیوں اور کوتاہیوں کی وجہ سے دوسروں کو نفس اسلام سے نفرت نہ پیدا ہو۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو