مسجد کے حجرہ سے بحالت جنابت مسجد سے گزرنا
سوال
مسجد کے متصل ایک حجرہ امام بھی ہے امام صاحب وہاں آرام کرتے ہیں، لیکن چندلوگوں کے کہنے پر امام صاحب اپنے اہل وعیال کو اپنے ہمراہ لا کر اس حجرہ میں رکھتے ہیں، اور مباشرت ضرور ہوتی ہوگی، کیونکہ جوان آدمی ہیں، حجرہ سے مسجد کے اندر راستہ ہے اور نا پاک حالت میں مسجد سے نکل کر تالاب میں جاتے ہیں، دوسرا اور کوئی راستہ نہیں کیا یہ روا ہے جو کہ داخل مسجد میں اہل و عیال کو لیکر رہے اور نا پاک حالت میں باہر اسی راستہ سے نکلے ایسی حرکت ہوئی تو صدر صاحب نے بلا کر کہا کیا یہ ٹھیک ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ ہم ٹھیک کرتے ہیں۔
جواب
یہ طریقہ کہ ناپاکی کی حالت میں مسجد میں کو آئیں اور اہلیہ کو مسجد کے حجرہ میں رکھ کر اس سے مباشرت کرے جبکہ حجرہ کا راستہ مسجد ہی میں کو ہے، دوسرا راستہ نہیں شرعاً جائز نہیں اور جس امام کو امامت سے الگ کر دیا گیا ہو اس کا مسجد کے حجرہ میں رہنا بھی درست نہیں بلکہ ظلم اور غصب ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔