مسجد کی جگہ سینما کے لئے کرایہ پر دینا
سوال
ہماری مسجد کی مسجد سے الگ ایک خالی جگہ پڑی ہے، اس کو سینما والے کرایہ پر لینا چاہتے ہیں، وہ اس جگہ پر اپنی فلم کا بورڈ لگائیں گے اور تیس روپیہ ماہانہ دیں گے تو وہ کرایہ پر دی جاسکتی ہے یا نہیں؟ اگر دے سکتے ہیں تو اس کا مصرف کیا ہوگا؟ کیا کرایہ کا روپیہ بھنگیوں کو بطور تنخواہ دے سکتے ہیں یا نہیں؟
جواب
(فلم) سینما معصیت ہے، اس کے لئے یا اس کے بورڈ کے لئے مسجد کی جگہ کرایہ پر دینا اعانت معصیت ہے، اس سے پرہیز کیا جائے، اگر کسی قول پر گنجائش نکلتی بھی ہے تب بھی مسجد کا معاملہ ہونے کی وجہ سے بہت احتیاط کی ضرورت ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔