ورکنگ کمیٹی کا مسجد کے فنڈ سے قرض لیکر مدرسہ میں خرچ کرنا
سوال
مذکورہ بالا ادارہ کی ورکنگ کمیٹی میں ایک ایسی جامع مسجد ہے جو مدرسے کا انتظام کرتی ہے، جو مدرسہ سے متصل ہے، اور اس مسجد کی آمدنی کچھ وقف سے ہے، اور کچھ مسجد کی دوکانیں کے کرایہ سے، تو کیا یہ کمیٹی مجاز ہے کہ اگر مدرسہ کے فنڈ میں روپیہ نہ ہو تو مسجد سے قرض لے کر مدرسین کی تنخواہ وغیرہ میں صرف کرے نیز جو رقم قرض کے نام سے مسجد سے لی جائے، وہ واجب الادا ہو گی یا نہیں؟
جواب
مسجد کے روپے سے قرض لے کر مدرسہ میں خرچ کرنے کی اجازت نہیں،مسجد کا رو پید امانت ہے اس میں تصرف کا حق نہیں، جو رقم اس طرح لی گئی ہو اس کو جلد از جلد واپس کیا جائے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔