تحفظ مسجد کیلئے لڑے جانے والے مقدمہ کے مصارف مسجد کی رقم سے
سوال
ایک مسجد ہے اس کے ارد گرد کی زمین مسجد ہذا کے نام وقف ہے، جس کا اندراج سنی سینٹرل وقف بورڈ لکھنو میں ہے، وقف بورڈ کی طرف سے، مسجد ہذا کے ایک رجسٹرڈ متولی ہیں، متعلقہ مسجد کے کچھ لوگ مسجد کے اردگرد کی زمین میں مدرسہ بنانا چاہتے تھے متولی نے اس میں رکاوٹ کی، کیونکہ اس زمین کی گھاس پھونس کی آمدنی میں مدرسہ بننے سے وقف مسجد کو کافی مالی نقصان پہنچا تھا، اور شرعی اعتبار سے بھی مسجد کی وقف جائیداد میں مدرسہ تعمیر کرنا جائز نہیں، ایسی شکل میں آپس میں جھگڑا ہو گیا، اور خلاف لوگوں نے متولی کے خلاف دوسری پارٹی بنالی اور…
جواب
مسجد کی وقف شدہ زمین میں زبر دستی مدرسہ بنانے کا حق نہیں، اگر چہ دینی مدرسہ بنانا اور دینی تعلیم کو عام کرنا بہت بڑے اجر و ثواب کی چیز ہے، مگر ناحق طریقہ کو ہرگز اختیار نہ کیا جائے، اور اس کے لئے متولی سے جھگڑا کرنا اور اس کو تولیت سے الگ کرانا اور مقدمہ لڑانا بہت مذموم اور گناہ ہے۔ (۱)
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔