الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

مسجد کے روپیہ سے قبرستان کی زمین خریدنا

سوال

ایک پڑی ہوئی زمین جس کا مالک ایک ہندو تھا اس زمین کے کچھ کچھ حصہ میں تقریباً سو سال سے مسلمانوں نے قبرستان بنا رکھا ہے اب وہ زمین اس ہندو سے ایک مسلمان نے خرید لی لیکن قبرستان اسی طرح برقرار رکھا، پھر اس زمین کو مسجد کے قریب ہونے کی وجہ سے مسجد کے متولی صاحب نے گاؤں کے دو چار آدمی کے مشورہ سے مسجد کے روپے سے مسجد کے نام پر خرید لیا، اس نیت سے کہ قبرستان رہے گا، اب سوال یہ ہے کہ جس حصے میں قبرستان ہے وہ حصہ قبرستان رکھا جا سکتا ہے، یا نہیں؟ مسجد کی کمیٹی (قبرستان رکھا جائے یا نہ رکھا جائے)

جواب

اس زمین کو خریدنے میں جتنا روپیہ مسجد کا خرچ ہوا ہے وہ روپیہ سب مسلمان چندہ کر کے مسجد کو دیدیں اور اس زمین کو قبرستان ہی رکھیں،مسجد کے روپے سے قبرستان کیلئے زمین خریدنے کا حق نہیں ہے، لہذا مسجد کا روپیہ وصول ہونا ضروری ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو