الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

مسجد کا روپیہ رویت ہلال کمیٹی میں خرچ ہو سکتا ہے یا نہیں

سوال

گھورکھپور شہر میں جامع مسجد کمیٹی کی طرف سے ایک رویت ہلال کمیٹی قائم ہوئی، اس سلسلے میں کچھ روپے خرچ ہوئے، اور روپے مذکورہ بالا جامع مسجد کے پیسے سے خرچ ہوئے، سوال صرف یہ ہے کہ مسجد کا پیسہ رویت ہلال کے سلسلہ میں از روئے شریعت خرچ ہو سکتا ہے کہ نہیں؟ جبکہ وقف نامہ میں اس کی صراحت موجود ہے، کہ اس موقوفہ یا نذر کی آمدنی مصلیوں کے مفاد میں خرچ کریں؟

جواب

رویت ہلال کا تعلق اس مسجد کے ساتھ مخصوص نہیں، لہذا اس مسجد کے وقف کا پیسہ اس سلسلہ میں خرچ کرنے کی اجازت نہیں ” لان شرط الواقف كنص الشارع“۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو