رنڈی کا مسجد میں ٹین ڈلوانا
سوال
ایک زمین ایک بزرگ کے مزار کے نام وقف تھی چونکہ وہ زمین لب سڑک ہے اور کنواں بھی اس کے اندر موجود ہے، ایک شخص نے ضرورت محسوس کرتے ہوئے نمازیوں کے لئے اس زمین میں ایک چبوترہ اور ایک دیوار برابر قد آدم اور اس میں محراب بنوا دیا، اس شخص کے اندر زیادہ گنجائش نہیں تھی کہ اس کے سایہ کا بھی انتظام کرتا، دھوپ اور بارش کے موقع پر نماز پڑھنے میں دقت ہوتی تھی، اس ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے، ایک رنڈی پیشہ گر عورت نے ایک شخص کو کہا کہ تمہیں میں روپیہ دیتی ہوں، چونکہ میرا روپیہ تو خراب ہے، لہذا تم اپنے روپیہ سے مسجد میں ٹین ڈلوادو،…
جواب
اس سے نماز ممنوع نہ ہوئی خصوصاً جبکہ ٹین دوسرے شخص نے جائز روپیہ سے ڈلوایا ہے، اور پھر روپیہ رنڈی سے لے لیا ہے، اگر چہ اس شخص کو رنڈی سے روپیہ لینا جبکہ قطعی طور پر اس روپیہ کا حرام ہونا اس کو معلوم ہے نا جائز ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔