الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

واہب کی اولاد کا موہوب لہ کی اولاد سے شئی موہوب کو واپس لے کر مسجد میں دینا

سوال

زید، عمر، بکر نے کچھ جگہ و درخت جو کہ اس جگہ میں اس وقت ایستادہ تھے اور اب بھی ہیں خالد و عمر کو بطور بخشش کے دیئے تھے، اور اس جگہ میں خالد وغیرہ کے قبرستان بھی ہیں، اب زید عمر بکر وغیرہ کی اولاد خالد وغیرہ کی اولاد سے جبراً درخت لے کر اور اس کو فروخت کر کے وہ رقم مسجد کے اخراجات میں لگانا چاہتے ہیں، آیا یہ رقم مسجد میں صرف کرنا جائز ہے یا نہیں؟

جواب

اگر وہ زمین اور درخت با قاعدہ ہبہ کر کے موہوب لہ کا قبضہ کرا دیا تو شرعاً یہ ہبہ تام ہو گیا، اب واہب اور موہوب لہ کے انتقال کے بعد اس سے رجوع کرنے کا اولاد کو شرعاً حق حاصل نہیں، نہ ایسی رقم کا شرعاً صرف کرنا درست ہے ”هبة المشاع فيما يحتمل القسمة من رجلين او من جماعة صحيحة عندهما وفاسدة عند الامام وليست بباطلة حتى تفيد الملك بالقبض كذا في جواهر الاخلاطی هنديه، ص ۳۷۸/ ج ۴،…

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو