فلم ایکٹر کی آمدنی مسجد و مدرسہ میں
سوال
(۱) فلمی ایکٹر جو کہ صوم و صلوٰۃ کا پابند ہے، بخوشی کارخیر میں چندہ دیتا ہے، مسجد اور مدرسہ کے لئے اس سے چندہ لینا کیسا ہے؟ (۲) ایسے شخص کے پاس اراکین مدرسہ کو چندہ کے لئے جانا چاہئے یا نہیں؟
جواب
(۱) ناجائز آمدنی کا پیسہ نہ مسجد کے لئے قبول کیا جائے اور نہ مدرسہ کے لئے اس کا غرباء پر صدقہ کرنا ضروری ہے، جو غریب بالغ لڑکے یا غریب آدمی کے نابالغ لڑ کے مدرسہ میں پڑھتے ہیں وہ اس کا مصرف ہیں۔ (۲) بالکل نہ جائیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔