الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

فرش مسجد کے پرانے ٹائیل فروخت کر کے قیمت مسجد میں صرف کرنا یا اپنے گھر کیلئے خریدنا

سوال

مسجد میں پہلے سے ٹائیل لگی ہوئی تھیں لیکن جب وہ بوسیدہ اور کمزور ہوگئیں تو ان کو اکھاڑ کر پکا فرش بن گیا اور ٹائیل اکھاڑ لی گئیں اور بیکار پڑی ہیں، تو کیا ان کو فروخت کرنا جائز ہے چونکہ پھر ان پر جوتے بھی پڑیں گے، گندگی بھی ہوگی، جبکہ ان پر عرصہ دراز تک لوگوں نے نماز پڑھی ہے لہذا فروخت کرنا کیسا ہے، اور اس کو کس مد میں دیں؟

جواب

بہتر یہ ہے کہ کسی دوسری مسجد کے فرش کیلئے خرید کر استعمال کر لیا جائے، یہ بھی درست ہے کہ کوئی آدمی خرید کر دیوار میں لگالے مسجد سے جدا ہونے کے بعد اسکا وہ حکم وادب نہیں رہا جو کہ مسجد میں تھا۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو