پرانی مسجد کا سامان نئی مسجد میں کارآمد نہیں کیا اس کو فروخت کرنا درست ہے
سوال
پرانی مسجد کا سامان یعنی اینٹ پتھر اور لکڑی کوئی چیز بھی نئی تعمیر ہونے والی مسجد کے کام نہ آتا ہو اس وقت پرانی مسجد کا سامان فروخت کر کے اس مبلغ کونئی مسجد کی تعمیر میں لگا سکتے ہیں اور پرانی مسجد کا سامان خریدنے والا وہ سامان اپنے مکان کی تعمیر میں لگا سکتا ہے؟
جواب
جب وہ سامان نئی مسجد میں کارآمد نہیں تو اس کو فروخت کر کے قیمت سے مسجد کیلئے دوسرا سامان خرید لیا جائے اور اس سامان کو خریدنے والا اپنے کام میں لاسکتا ہے تعمیر وغیرہ میں جہاں ضرورت ہو استعمال کرے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔