مسجد کا سامان فروخت کرنا
سوال
مسجد کے ٹین یا چوکی یا بانس وغیرہ خرید کر کے اپنے گھر میں یا دوسری مسجد پر استعمال کرنا جائز ہے یا نہیں، نیز اہل محلہ ویران یا غیر ویران مسجد کا مال یعنی ستون و غیره فروخت کر سکتے ہیں یا نہیں؟ بینوا وتوجروا۔
جواب
مسجد کا جو سامان وقف ہے اس کی بیع نا جائز ہے اور جو وقف نہیں بلکہ مسجد کے لئے وقتی ضرورت کے ماتحت کسی نے دیا ہے یا خریدا گیا ہے، ضرورت پوری ہونے پر اس کی بیع جائز ہے جو مسجد ویران ہو چکی ہے اس کے سامان کو کسی قریب کی مسجد میں صرف کر دیا جائے، اور مسجد کی جگہ کو محفوظ کر دیا جائے، کہ بے حرمتی نہ ہو ”ولو خرب ماحوله واستغنى عنه يبقى مسجداً عند الامام والثانى ابدا الى قيام الساعة…
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔