الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

پرانی مسجد توڑ کر اسکا سامان نئی مسجد میں لگا نا یا فروخت کرنا

سوال

کسی پرانی مسجد کو توڑ کر وسعت دے کر نئی مسجد بنائی جائے اور اس پرانی مسجد کا کچھ اسباب مثلاً اینٹ لکڑی وغیرہ بچ جائے تو اس کا فروخت کر دینا جائز ہے یا نہیں؟

جواب

پرانی مسجد کا جو سامان نئی مسجد کی تعمیر میں کارآمد نہو تو اس کو فروخت کر کے اس کی قیمت سے نئی مسجد کی تعمیر میں کارآمد سامان خرید لیا جائے، اور جو سامان پرانی مسجد کا فروخت کیا جائے، بہتر یہ ہے کہ کسی مسجد ہی کے کام میں اس کو لگایا جائے، کوئی شخص اس کو خرید کر اپنے رہائشی مکان میں استعمال کرے تو اسکو بھی گنجائش ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو