الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

مسجد کی اینٹوں کا فروخت کرنا

سوال

زید نے کچھ اینٹ مسجد کے بنانے کیلئے متولی ہونے کی حیثیت سے خریدی لیکن کچھ وجوہ کی بناء پر مسجد کی تعمیر رکی ہوئی ہے، اب زید جو کہ متولی ہے لوگوں کی رائے سے چاہتا ہے کہ اینٹ بیکار رکھی ہوئی ہیں فروخت کر دوں چونکہ اس وقت اس کی گرانی ہے اس لئے مسجد کا فائدہ ہوگا، کیونکہ سب رقم مسجد ہی پر لگے گی تو دریافت یہ ہے کہ مسجد (عید گاہ) کی اینٹ فروخت کرنی جائز ہے یا نہیں؟ براہ کرم جواب مدل عنایت فرمائیں؟

جواب

وہ اینٹ وقف نہیں بلکہ مسجد کے لئے خریدی گئیں اور فی الحال مسجد میں ضرورت نہیں، مصالح مسجد کے پیش نظر اس کا فروخت کرنا شرعاً درست ہے، بحرو شامی میں صراحت جزئیہ موجود ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو