الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

مسجد کے متصل جگہ کو مسجد میں داخل کرنا

سوال

(۱) مسجد سے ملی جلی شروع سے بنام مدرسہ الگ سے ایک جگہ متعین ہے کیا اس جگہ کو مسجد میں شامل کر کے مدرسہ چلایا جا سکتا ہے، اور بسا اوقات نمازیوں کی تعداد میں اضافہ ہونے پر مذکورہ بالا جگہ میں امام صاحب مسجد ہی کی امامت میں باجماعت نماز ادا کی جاسکتی ہے یا نہیں؟

جواب

(۱) اگر وہ جگہ کسی کی مملوک ہے تو مالک کی اجازت سے مسجد میں شامل کرنا درست ہے، اگر جدا گانہ (وقف) ہے مدرسہ کے لئے تو اس کو مسجد میں شامل نہ کیا جائے، اگر مسجد کیلئے وقف ہے تو آپس کے مشورہ سے حسب ضرورت مسجد میں شامل کیا جا سکتا ہے، مجمع زیادہ ہونے کے وقت اگر وہاں تک صفوف متصل ہیں تو امام کی اقتدا میں وہاں نماز درست ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو