الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

مسجد کے صحن میں توسیع کے لئے قبر کو داخل مسجد کرنا

سوال

ایک مسجد ہے جس کا فرش چھوٹا ہے، اس کی توسیع کی ضرورت ہے جو فرش بنا ہوا ہے اس کے آگے بڑھانے میں ایک قبر پڑتی ہے، کیا شرعاً یہ گنجائش ہے کہ اس قبر پر ڈاٹ لگا دی جائے اور اس کو صحن مسجد میں لے لیا جائے؟

جواب

اگر وہ قبر مملوکہ زمین میں داخل ہے اور اتنی پرانی ہے کہ اس میں میت بالکل مٹی بن چکی ہے تو مالک کی اجازت سے اس زمین کو مسجد میں داخل کرنا درست ہے، اور قبر کو بالکل ختم کر دیا جائے اس کا کوئی نشان باقی نہ رکھا جائے۔”جاز زرعه والبناء عليه اذابلى وصار تراباً اھ در مختار۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو