الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

توسیع مسجد کے لئے برآمدہ کو مسجد میں داخل کرنا

سوال

۱۹۴۶ء میں ایک مسجد بناتے وقت میں نے یہ نیت کی کہ یہ مسجد دروازہ تک ہے، یہ مسجد کا حصہ ہے اور یہ باہر کا حصہ ہے، جس کو برآمدہ کہتے ہیں، یہ مسجد سے باہر ہے مسجد نہیں، میں مسجد کی تعمیر کرنے والا تھا، آج ۳۹ سال ہوئے، اب جماعت کے چند آدمی یہ کہتے ہیں کہ مسجد کا برآمدہ (جو باہر کا حصہ ہے) کو مسجد میں شامل کر دو، کیا یہ ہو سکتا ہے؟

جواب

محض اس مقصد کے لئے کہ معتکف اعتکاف میں رہتے ہوئے باہر کی چیزیں دیکھ لیا کریں، مسجد کی توسیع کی ضرورت نہیں، لہذا جو حصہ باہر کا ہے، اس کو باہر ہی رہنے دیا جائے، مسجد میں داخل نہ کیا جائے، ہاں اگر مسجد میں اتنی تنگی ہے کہ نمازی نہ آسکتے ہوں تو آپس کے مشورہ سے وہ حصہ داخل کر لیا جائے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو