صحن مسجد سے متصل قبروں کا حکم
سوال
ایک مسجد کے تین نمبر ہیں، (۱) میں سہ دری وغیرہ (۲) میں صحن وغیرہ (۳) میں قبریں، یہ شاہی زمانہ کی مسجد ہے۔ نمبر ۱ میں پانچوں وقت کی نماز ہوتی ہے، نمبر ۲ر میں گرمی میں عشاء کی نماز ہوتی ہے، اور عید کی نماز نمبر ۳ کھلی جگہ ہوتی ہے، اور بیڑی وغیرہ پینے کے لئے بھی بیٹھتے ہیں، متولی صاحب منع کرتے ہیں تو اس میں حصہ مسجد کون ہے اور خارج مسجد حصہ کون؟
جواب
نمبر ۳ کی جگہ بظاہر مسجد نہیں ہے، اس لئے کہ وہاں قبریں موجود ہیں، لہذا اس جگہ پر مسجد کے احکام جاری نہ ہونگے، وہاں بلا غسل جانا بھی درست ہو گا، نماز میں اگر قبریں سامنے ہوں تو وہاں نماز پڑھنا ممنوع ہوگا، اگر چہ نماز عید ہو، قبروں کا بھی احترام ضروری ہے، وہاں دنیا کی باتیں کرنا اور بیڑی پینا اگر چہ اس درجہ میں منع نہ ہو جس درجہ میں مسجد میں منع ہے لیکن قبروں کے احترام کے خلاف…
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔