مسجد کے بارے میں کس کا قول معتبر ہے
سوال
ہمارے محلے میں آج سے ۵۱ سال پہلے ایک جماعت کی زمین لکھی گئی ہے، اس زمین پر بنیاد ڈال کر زمین کا احاطہ کر لیا گیا ہے اس کے علاوہ اس زمین پر اور کوئی چیز دیکھنے میں آتی نہیں ہے، مذکورہ زمین چندہ کر کے قیمتاً خریدی گئی ہے یہ پرانے دفتر وغیرہ سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ زمین ہمارے فلاں فلاں لوگوں کی چار محلے والوں کی ہے، تین محلہ والے تو اس زمین سے تقریباً پاؤ میل دور رہتے ہیں، اب مذکورہ زمین کے لئے بعض لوگ کہتے ہیں کہ مسجد بنانے کے لئے یہ زمین خریدی گئی ہے اور مسجد کی افتادہ زمین کے نام یہ مشہور ہے مذکورہ زمین سے جامع…
جواب
یہ تو ظاہر ہے کہ ابھی وہاں مسجد نہیں بنائی گئی ہے، اس زمین کے متعلق کاغذ میں دونوں قسم کی باتیں ہیں جو بیان پرانے زندہ لوگ دیتے ہیں کہ وہ اس وقت میٹنگ میں بھی حاضر ہوتے تھے، ان کے بیان پر اعتماد کر نا شرعاً درست ہے کیونکہ بیان حجت شرعی ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔