الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

گیلری کیا داخل مسجد ہے یا خارج

سوال

ایک دو منزلہ مسجد ہے جس کے اوپر کی منزل کی گیلری باہر کو نکلی ہوئی ہے، اور اس کے نیچے عام راستہ ہے جس طرح عموماً کوٹھیوں اور بلڈنگوں کی گیلری باہر نکلی ہوئی ہوتی ہے، زید نے کہا کہ گیلری مسجد کے باہر کے حصہ میں ہے یعنی خارج من المسجد ہے لہذا وہاں کھڑے ہو کر جماعت میں شامل ہونے سے جماعت کے برابر ثواب نہیں ملیگا، بکر نے کہا وہ گیلری مسجد ہی میں شمار ہے لہذا وہاں کھڑے ہونے سے جماعت خانہ کی نماز کے برابر ہی ثواب ملیگا۔

جواب

جو گیلری راستہ کے اوپر بنائی گئی ہے وہ خارج عن المسجد ہے جب تک جماعت خانہ (مسجد) میں جگہ ہو گیلری میں کھڑے ہونے سے مسجد کا ثواب نہیں ملے گا، مسجد پر ہو گئی تو گیلری میں مجبوراً کھڑے ہونے سے ثواب میں کمی نہیں آئیگی۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو