بانی مسجد کون ہے؟
سوال
(۱) کونسا آدمی کسی وقت بانی مسجد کہا جا سکتا ہے؟ (۲) زید کے مرنے کے بعد اسکی وصیت کے مطابق اسکے لڑکوں میں سے کسی نے وقف شدہ زمین پر مسجد بنائی، پھر ۲۰/ ۲۵ برس کے بعد دوسرے لڑکے نے پہلی مسجد کے سامان کو فروخت کر دیا، اور یہ روپیہ اور مزید خود کا روپیہ ڈال کر نیز لوگوں سے چندہ پیسہ وصول کر کے دوسری مسجد بنائی، تو ان میں سے مسجد کا بانی کون ہوگا، یا سب کو مسجد کا بانی کہا جا سکتا ہے؟
جواب
(۱) جو آدمی جس وقت مسجد بنائے وہی بانی مسجد ہے۔ (۲) پہلا شخص بانی اول ہے، دوسرا شخص بانی دوم ہے، اور جن لوگوں نے اس میں پیسہ دیا اور محنت کی وہ بھی بناء میں شریک ہیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔