الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

دوسرا رشتہ قائم کرنے کی اجازت سے طلاق

سوال

قمر جہاں کا عقد مسمی اظہر الدین سے ہوا تھا، اظہر الدین نے بخط ہندی ایک خط اپنے خسر کو لکھا ہے اس میں طلاق ہو گئی یا نہیں؟ نقل خط: جناب چچا صاحب آپ لوگوں کو معلوم ہونا چاہئے کہ آپ کی بیٹی قمر جہاں کا گذر میرے ساتھ نہیں ہو سکتا، اس لئے آپ لوگوں سے عرض کرتا ہوں کہ آپ لوگوں کو دوسرا رشتہ قائم کرنے میں شوق سے اجازت دیتا ہوں، اور بہت سی گھریلو باتیں لکھی ہیں، مندرجہ بالا خط کے جز سے طلاق ہو گئی یا نہیں؟

جواب

اظہر الدین سے دریافت کیا جائے اس نے یہ تحریر لکھی ہے یا نہیں؟ پھر اگر لکھی ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ اس نے اپنا تعلق نکاح قمر جہاں سے ختم کر دیا، اور دوسری جگہ نکاح کی اجازت دیدی یا کچھ اور مطلب ہے، اگر وہ یہ کہے کہ ہاں میں نے یہ تحریر لکھی ہے، میرا مطلب یہی ہے تو تحریر کے وقت قمر جہاں پر طلاق بائن واقع ہوگئی ہے جس کا حکم یہ ہے کہ اگر دونوں رضا مند ہوں تو دوبارہ نکاح ہو سکتا…

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو