تم اپنی لڑکی کا دوسرا عقد کر لو“سے طلاق
سوال
تقریباً سولہ سال قبل جب کہ میری عمر تقریباً چھ سال تھی والد نے میرا عقد کر دیا تھا، آج تقریباً پانچ سال ہوئے، شوہر نے اپنا دوسرا عقد کر لیا، اور آج تک جب سے نکاح ہوا میں اپنا باپ کے گھر رہتی ہوں، میں شوہر کے یہاں نہیں گئی، شوہر مجھ سے ہمیشہ بے تعلق رہا، اور آج ایک یا دو بچے کا باپ بن گیا ہے، جب دوسرا عقد کر رہا تھا تو میں نے اپنے والد وغیرہ کو بھیج کر عقد ثانی کی رکاوٹ کی، تو یہ جواب دیا کہ مین اپنا عقد دوسرا کر رہا ہوں، تم اپنی لڑکی کا دوسرا عقد کرلو، میرے والد وغیرہ جو پنچوں کے ہمراہ گئے تھے، یہ جواب سن کر واپس…
جواب
اگر شوہر نے یہ الفاظ بہ نیت طلاق کہے ہیں کہ میں عقد دوسرا کر رہا ہوں تم اپنی لڑکی کا دوسرا عقد کر لو تو اس سے بھی طلاق ہو گئی، کسی جدید فیصلہ کی ضرورت نہیں، اگر شوہر یوں کہے کہ میں نے طلاق کی نیت سے یہ نہیں کہا، تب کسی دوسری تدبیر کی ضرورت ہوگی، پھر اس وقت شرعی کمیٹی کے ذریعہ فیصلہ کرالینا
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔