الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

چوڑی توڑ پھوڑ لیں مجھکو اب کوئی سروکار نہیں

سوال

نظام الدین نے اپنی اہلیہ کا ایک سال سے نفقہ بند رکھا ہے اور اشارہ وکنایہ کے ساتھ خسر اور بیوی کے نام سے بہت ناراض ہو کر تاکید مزید کے ساتھ اس طرح خط لکھ دیا کہ تم اور تمہاری لڑکی سمجھتے ہیں کہ وہ زلیخا سے زیادہ خوبصورت ہے، تم کو جہاں ملے وہاں شادی کر لو، ایک سال کے اندر ہی شادی کرنے کی کوشش کریں کہ خوشحالی سے زندگی گزر جائے وغیرہ جیسے الفاظ ہیں، اور اسی گاؤں کے مولوی عبدالحمید صاحب جو معتبر آدمی ہیں ایک مرتبہ نظام الدین اور مولوی صاحب موصوف سے اس لڑکی کے بارے میں کچھ بات چیت ہو رہی تھی، نظام الدین نے اثناء گفتگو…

جواب

شوہر کی طرف سے کوئی صریح لفظ طلاق تحریر میں نقل نہیں کیا گیا، جو الفاظ نقل کئے ہیں، وہ کنایہ ہیں، اگر ان الفاظ سے طلاق کی نیت کی ہے تو طلاق بائن واقع ہو گئی بعد عدت عورت کو دوسری جگہ نکاح کا حق حاصل ہے، درمختار وغیرہ میں ہے کہ کنایہ سے طلاق بائن واقع ہوتی ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو