الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

طلاق دیا دیا دیا سے کونسی طلاق ہے؟

سوال

زید نے غصہ میں کہا کہ میرے سالے سے کہہ دینا کہ اپنی بہن کو رکھے میں نے طلاق دیا دیا دیا، اس کے بعد زید دوسرے مکان میں گیا، وہاں بھی عورتوں کے دریافت کرنے پر کہا کہ ہاں میں نے طلاق دیدیا، تیسری جگہ بھی دریافت کرنے پر کہا کہ ہاں میں نے طلاق دیدیا، تو اس صورت میں کون سی طلاق ہوگی؟ فقط

جواب

اس صورت میں طلاق مغلظہ واقع ہوگئی، اب بغیر حلالہ کے اس کو رکھنا جائز نہیں ہے، ہاں اگر زید یہ کہے کہ میں نے طلاق دیا“کے بعد جو دوسری اور تیسری مرتبہ لفظ” دیا دیا“کہا ہے اس سے محض خبر یا تاکید مقصود ہے، تو زید کا قول قسم کے ساتھ معتبر ہوگا، اور ایک طلاق رجعی کا حکم لگایا جائے گا۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو