الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

برخودار کو طلاق لکھ کر بھیجنا

سوال

شوہر نے بیوی کو مندرجہ ذیل پر چہ لکھ کر بھیج دیا، بیوی اپنے میکے میں ہے اور اس کے ایک بچہ بھی ہے۔ برخوردار نور چشم راحت جان طول عمره - بعد دعاء درازی عمر کے معلوم ہو کہ میں نے تم کو طلاق دی ہے، جس جگہ رہو خوش رہو، نہیں معلوم تو اب سن لو، کہ ہم نے اپنے قلم سے تم کو اجازت دی بعد عدت پوری ہونے پر تم کو اختیار ہے جو چاہو کرو، ہماری طرف سے تم آزاد ہو۔ براہ کرم حکم شرع سے مطلع فرمائیں کہ مذکورہ بالا الفاظ کی وجہ سے اس شخص کی بیوی پر طلاق واقع ہوگئی یا نہیں؟

جواب

طلاق بیوی کو دی جایا کرتی ہے، برخودار کو نہیں دی جاتی ہے، یہ پرچہ برخودار کے نام ہے،اس کی وجہ سے اس لکھنے والے کی بیوی پر کوئی طلاق نہیں ہوئی۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو