شوہر کی اطلاع کے بغیر طلاق نامہ اخبار میں شائع کر دیا
سوال
مسمی محمد عثمان کی شادی کے کچھ دنوں بعد اختلافات شروع ہو گئے، لیکن یہ اختلاف اس درجہ نہیں تھے کہ میں اپنی بیوی کو طلاق دیتا لیکن میں اس کو تنبیہ کرنا چاہتا تھا، ایک روز میں نے اپنے دوست سے کہا کہ میں اپنی بیوی کو طلاق رجعی دینا چاہتا ہوں، اس پر میرے دوست نے میری اطلاع کے بغیر ایک مقامی اخبار میں یہ اعلان شائع کر دیا۔
جواب
جب کہ آپ کے دوست نے بغیر آپ کے مشورہ وعلم کے طلاق نامہ آپ کی طرف سے اخبار میں شائع کر دیا، اور آپ نے اس کو منظور نہیں کیا، بلکہ اس کی تردید کر دی ہے، تو اس طلاق نامہ کی وجہ سے آپ کی بیوی پر کوئی طلاق نہیں ہوئی، بالکل بے فکر رہیں آپ کا نکاح بدستور قائم ہے: کل كتاب لم يكتبه بخطه ولم يمله بنفسه لا يقع الطلاق مالم يقرانه كتابه الخ رد المحتار ص: ۵۸۹، ج: ۲.
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔