امام نے سجدہ سہو کیا پھر معلوم ہوا سجدہ سہو واجب نہیں تھا نماز کا کیا حکم ہے؟
سوال
ایک شخص نماز پڑھا رہا تھا قراءت میں بھول گیا لقمہ دینے پر صحیح کر لیا مگر آخر میں سجدہ سہوہ بھی کیا جب کہ سجدہ سہو واجب ہی نہیں تھا ایسی شکل میں یہ ایک فعل زائد ہوا تو نماز درست تو ہوئی یا اعادہ کرنا پڑے گا؟
جواب
نماز درست ہوگئی، ولوظن الامام السهو فسجد له فتابعه فبان ان لاسهو فالا شبه الفساد لاقتدائه في موضع الانفراد وفي الفيض وقيل لا تفسد وبه يفتي وفي البحر عن الظهيرية قال الفقيه ابو الليث في زماننا لا تفسد لان الجهل في القراء غالب. الدرالمختار على هامش الشامي ص ۴۰۳ قبيل الاستخلاف.
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔