سجدہ سہو کیلئے ایک سجدہ کافی نہیں
سوال
امام صاحب سے غلطی ہوئی سجدۂ سہو واجب ہو گیا مثلاً چار رکعت والی نماز میں امام صاحب نے غلطی سے دورکعت پر ایک طرف سلام پھیر دیا تو مقتدیوں نے لقمہ دیا اور پھر امام صاحب تیسری رکعت کیلئے کھڑے ہو گئے، قعدہ اخیرہ میں سجدہ سہو کر کے دوسجدوں میں سے ایک سجدہ کر کے التحیات اور درود شریف پڑھ کر سلام پھیر دیا مقتدیوں نے کہا کہ امام صاحب سجدہ سہو میں دو سجدے ہوتے ہیں آپ نے صرف ایک سجدہ کیا جواب میں امام صاحب نے سجدہ تلاوت کا عذر پیش کیا کہ مجھ سے غلطی ہوئی سوال یہ ہے کہ نماز ہوئی یا نہیں؟
جواب
ایسی نماز کو دوبارہ پڑھنا چاہئے، ترک واجب کی وجہ سے جب سجدہ سہو واجب ہو تو اس میں دو سجدے ہیں ایک سجدہ کافی نہیں، يجب بعد السلام سجدتان بتشهد وتسليم بترك واجب الخ. في سنن ابی داؤد انه عليه السلام قال لكل سهو سجدتان بعد السلام. بحر الرائق ص ۹۲ ج ۲۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔