الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

نمازوں کی قضا وکفارہ ایک نماز نفل سے

سوال

زید اپنی تصنیف میں لکھتا ہے کہ نماز، کفارہ قضاء عمری اس طرح پڑھے کہ بعد از نماز جمعہ چار رکعت پڑھے ہر رکعت میں بعد سورہ فاتحہ کے آیتہ الکرسی ایک بار، سورہ کوثر، پندرہ بار اور بعد نماز سلام دس دس بار استغفار ودرود پڑھے کفارہ قضاء شدہ نمازوں کا ہو جائے گا۔ زید کا یہ کہنا کتب احادیث ودیگر کتب متبرک سے ثابت ہے یا نہیں شریعت میں اس کی کوئی أصل ہے یا نہیں؟ حکم شرعی سے مطلع فرمایا جائے۔

جواب

کفارہ کی شرعاً کوئی اصل نہیں نہ اس سے قضاء شدہ نمازوں کا کفارہ ہوتا ہے۔ زندگی میں ان نمازوں کا خود پڑھنا فرض ہے بغیر اس کے بری الذمہ نہ ہوگا اگر نہیں پڑھ سکا تو مرتے وقت وصیت کرنا ضروری ہے مرنے کے بعد ہر نماز کے عوض ایک صدقہ فطر کی مقدار صدقہ کرنے سے نماز کا صدقہ ادا ہو گا اور وتر مستقل نماز کے حکم میں ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو