قضاء نمازوں کے لئے ایک موضوع دُعا
سوال
کیا مندرجہ ذیل دعا حضور اکرم ﷺ سے ثابت ہے جس کے راوی حضرت علیؓ ہیں اور کیا اس کے پڑھنے سے قضاء نمازیں خواہ کتنی زیادہ ہوں معاف ہو جاتی ہیں؟ دعا یہ ہے۔ بسم الله الرحمن الرحيم يا الله يا رحمن اللهم يا عظيم من كل عظيم ياكريم من كل كريم اللهم يا اجل من كل جليل اللهم يا اعز من كل عزيز اللهم يا قديم من كل قديم اللهم يا موجود من كل موجود خلصنا من النار يامجير يامجير يامجير صَلَّى الله على خير خلقه محمد واله اجمعین برحمتک یا ارحم الراحمين . یہ دعا آثار سعید باب ذکر میں مذکور ہے۔ یہ کتاب معتبر ہے یا نہیں؟
جواب
یہ بات کہ اس دعا کے پڑھنے سے قضا نمازیں معاف ہو جاتی ہیں، قطعاً اس کو نبی ﷺ کی حدیث کہنا جھوٹ ہے، حرام ہے، سخت وبال کا باعث ہے، کیونکہ رسول اکرم ﷺ کا ارشاد صحیح سند کے ساتھ کتب حدیث میں موجود ہے جس کے الفاظ یہ ہیں ” من كذب علي متعمداً فليتبوأ مقعده مِنَ النَّارِ، شراح بخاری اور مسلم نے اس کی اسناد کو تفصیل سے ذکر کیا ہے۔ شارح مشکوٰۃ نے اس کو معنی متواتر لکھا ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔