الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

آمین بالجہر، رفع یدین میں اختلاف اولویت کا ہے

سوال

آج تک بعض علماء دین سے قراءت خلف الامام، رفع یدین، آمین بالجہر وغیرہ مختلف فیہ مسائل کے بارے میں ہم لوگ یہ سنتے تھے کہ اس میں قراءت خلف الامام کے علاوہ باقی تمام مسائل میں اختلاف اولویت وغیر اولویت میں ہے، لیکن شامی میں بحوالہ مکحول امام أعظم رحمۃ اللہ علیہ سے منقول ہے کہ رکوع میں جاتے ہوئے اور رکوع سے اٹھتے ہوئے رفع یدین کرنے سے نماز فاسد ہو جاتی ہے، نیز اس جگہ تحریر ہے کہ مکروہ ہے، لفظ مکروہ مطلقاً ہے جس سے ذہن میں تبادر مکروہ تحریمی کی طرف ہوتا ہے، صحیح نوعیت بیان فرمائی جائے۔

جواب

امام جصاص رازی و سرخسی وغیرہ نے اس کو اختلاف اولویت ہی قرار دیا ہے، مفسد صلوٰۃ قرار نہیں دیا، یہی روایت امام صاحب کی روایت مشہورہ متواترہ ہے، روایت مکحول اس کے مقابلہ میں قابل احتجاج نہیں، علامہ شامی نے روایت مرفوعہ نقل کی ہے اس سے نماز باطل ہو جاتی ہے، مگر ملا علی قاری اور علامہ پٹنی نے اس کو موضوع لکھا ہے، اس لئے نہ یہ روایت سند صحیح سے ثابت ہے نہ امام اعظم کی طرف اس کی نسبت…

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو