سورۃ سے پہلے بسم اللہ
سوال
(۱) سورۂ فاتحہ پڑھنے کے بعد آمین امام ومقتدی دونوں کو کہنا چاہئے اور پھر بسم اللہ پڑھ کر دوسری سورۃ شروع کرنی چاہئے یا بغیر بسم اللہ کے پڑھنا چاہئے؟ پیش امام صاحب سورہ فاتحہ کے بعد بسم اللہ پڑھ کر دوسری سورۃ شروع کرتے ہیں ایسا کرنا چاہئے یا نہیں؟ (۲) قد قامت الصلوۃ پر نیت باندھنا چاہئے مگر ہمارے پیش امام تکبیر کے کافی دیر بعد نیت باندھتے ہیں کیا ایسا کرنا درست ہے؟
جواب
جس نماز میں قراءت آہستہ کی جاتی ہے، اس میں الحمد کے بعد آمین کہہ کر بسم اللہ پڑھ کر سورۃ شروع کی جائے اور جس نماز میں آواز سے قراءت کی جاتی ہے سورت سے پہلے پڑھنا مسنون نہیں، مقتدی نہ الحمد للہ پڑھتا ہے نہ سورت۔ (۲) اقامت ختم ہونے پر بھی نماز شروع کرنا درست ہے، قد قامت الصلوۃ پر بھی اجازت ہے تکبیر ختم ہونے کے بعد بلاوجہ تاخیر مناسب نہیں
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔