تسميع وتحمید
سوال
بہشتی زیور حصہ دویم میں فرض نماز پڑھنے کے طریقہ کے بیان میں لکھا ہوا ہے کہ سمع اللہ لمن حمدہ کہتے ہوئے کھڑے ہو جاوے اور بہشتی گوہر میں لکھا ہے کہ منفرد دونوں پڑھے یعنی سمع اللہ لمن حمدہ اور ربنا لک الحمد سواب دریافت طلب یہ ہے کہ مرد اور عورت کو دونوں پڑھنا چاہئے یا عورت کو صرف سمع اللہ لمن حمدہ اور مرد کو دونوں یا صرف سمع اللہ لمن حمدہ مرد کے لئے سنت ہے یا دونوں سنت ہیں بعض کتابوں میں لکھا ہوا ہے کہ رکوع سے کھڑے ہو کر منفرد سمع اللہ لمن حمدہ کہے اور کوئی شخص نہ معلوم ہونے کی وجہ سے صرف سمع اللہ لمن حمدہ پڑھ دیا…
جواب
مرد اور عورت دونوں کو جب کہ وہ منفرد ہوں سمع الله لمن حمده ربنا لک الحمد پورا پڑھنا چاہئے اگر مسئلہ نہ معلوم ہونے کی وجہ سے کسی نے صرف سمع اللہ لمن حمدہ کہا ربنا لک الحمد نہیں کہا تو اس کے ذمہ گناہ نہیں نماز ہوگئی۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔