رکوع میں سبحان ربی الکریم پڑھنا
سوال
نماز کے اندر رکوع میں سبحان ربی العظیم “کے بجائے” سبحان ربی الکریم“ پڑھنا درست ہے یا نہیں؟ اگر کوئی شخص العظیم کے بجائے اجیم پڑھتا ہے تو وہ دائرہ اسلام میں رہتا ہے یا نہیں؟ اور اس کا ایمان کیسا ہے؟
جواب
حدیث شریف میں سبحان ربی العظیم ہے سبحان ربی الکریم پڑھنا حدیث شریف کے خلاف ہے، جو شخص عین وظا ادا نہیں کرتا وہ اجیم پڑھتا ہوگا اس طرح پڑھنا غلط ہے لیکن اس سے کافر نہیں ہوتا کیونکہ جو شخص عین وظاء ادا نہیں کر پاتا وہ مجبور ہے اس کو صحیح ادا کرنے کی کوشش لازم ہے، جب تک صحیح ادا نہ کر سکے اس کو سبحان ربی الکریم پڑھنا چاہئے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔