بعض آیات میں وارد ہمزات پڑھنے کا طریقہ
سوال
(۱) سورہ بقرہ رکوع ۱۴ میں ہے ثم اضطرۂ بعض ہمزہ کو حذف کر کے میم کو ضاد سے ملا کر پڑھتے ہیں اور کہتے کہ یہی صحیح ہے اور بعض ہمزہ کو ثابت کر کے پڑھتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہی صحیح ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ کون سا صحیح ہے؟ (۲) سوره مائدہ رکوع ۱۴ میں ہے ثم اصبحوا بھا میں بعض ہمزہ کے حذف اور بعض اثبات کر کے پڑھتے ہیں، کونسا صحیح ہے۔؟ (۳) سوره مائده رکوع ۲ میں ان لا تعدلوا اعدلوا میں بعض حالت وصل میں اعدلوا اور بعض وقف کر کے اعدلو ا پڑھتے ہیں کونسا صحیح ہے اور کونسا غلط ہے؟ (۴)
جواب
(۱) یہ ہمزہ وصل نہیں بلکہ واحد متکلم کا ہے اس لئے یہ ساقط نہیں ہوگا بلکہ ثابت رہے گا۔ (۲) یہ ہمزہ باب افعال کا ہے جو کہ قطعی ہے وصلی نہیں، اس لئے یہ بھی ثابت رہے گا۔ (۳) وقف کر کے اِعدِلُوا پڑھنا چاہیے۔ وقف نہ کرنا ہو تو اعدلوا کا ہمزہ ساقط ہو جائے گا۔ (۴) یہ ہمزہ ساقط نہیں ہو گا باقی رہے گا۔ (۵)
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔