اجتماع قراء کا حکم
سوال
یہاں دہلی میں ایک اجتماع قراء کا قرار پایا ہے جس میں نامور اور مشہور قاری حضرات تشریف لاویں گے وزراء اور امراء بھی شرکت کریں گے۔ مختلف قاری جو سنانے کیلئے تجویز کئے جائیں گے ان کی قراءت سن کر ان کو انعام بھی قراءت کے موافق دیا جائے گا ایسے اجتماع میں شرکت کا کیا حکم ہے؟
جواب
قرآن پاک کو خوش الحانی کے ساتھ تلاوت کرنے کی حدیث شریف میں تاکید آئی ہے اور اس پر بڑی بشارت ہے اس کی تشریح محدثین نے اس طرح فرمائی ہے کہ قرآن پاک کی عظمت سے قلب بھرا ہوا ہو۔ خوف وخشیت طاری ہو ہیبت الہی سے کانپتے ہوئے اس کی وعیدوں اور بشارتوں کا استحضار کر کے اس تصور سے تلاوت کرے کہ اللہ پاک کو سنا رہا ہے آنکھوں سے آنسو جاری ہوں ایسی تلاوت میں بڑی کشش ہوتی ہے اللہ پاک اس سے بہت…
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔