معروف ومجہول کا تلفظ
سوال
ایک مدرسہ میں بچوں کو بہ کے بجائے بے ہ پڑھاتے ہیں اور دوسرے مدرسہ میں بہ کے بجاء بی و پڑھاتے ہیں۔ اب دونوں میں سے کون سے الفاظ صحیح ہیں۔ کیوں کہ دونوں کے الفاظ الگ الگ ہیں۔ اصل میں کس طرح پڑھایا جائے۔ دونوں الفاظ میں کیا فرق ہے؟ اور معنی میں کچھ فرق پڑتا ہے یا نہیں؟
جواب
دونوں طرح پڑھانے سے معنی میں کوئی فرق نہیں آتا۔ البتہ عربی تلفظ ب معروف ہے مثلاً ب اور ی کو ملا کر پڑھیں گے تو بی پڑھیں گے۔ بے نہیں پڑھیں گے۔ یہ چیز تحریر سے سمجھانی مشکل ہے۔ تلفظ سے زبانی سمجھ میں جلد آئے گی۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔